ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سیلاب سے بگڑے حالات:راحت اور بچاؤ کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

سیلاب سے بگڑے حالات:راحت اور بچاؤ کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

Thu, 25 Aug 2016 21:03:51    S.O. News Service

لکھنؤ، 25؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں گنگا اور جمنا سمیت کئی دریاؤں کے سیلاب سے پیدا ہوئے حالات اور دشوار ہو گئے ہیں۔صوبے کے آبپاشی وزیر شیو پال یادو نے افسران کو بچانے اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ریلیف کمشنر دفتر سے ملی معلومات کے مطابق گنگا دریا کے سیلاب سے الہ آباد، مرزاپور، وارانسی، غازی پور اور بلیا کے کل 950سے زیادہ دیہات کی ساڑھے آٹھ لاکھ سے زیادہ کی آبادی متاثر ہوئی ہے،اب تک 28ضلع سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں۔سیلاب میں راحت اور امدادی کام کیلئے قومی تباہی امدادی فورس(این ڈی آر ایف)کی مدد لی جا رہی ہے۔اس درمیان بلیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاست کے آبپاشی وزیر شیو پال سنگھ یادو نے آج ضلع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا اور حکام کے ساتھ ملاقات کرکے ریلیف اور ریسکیو کاموں کا جائزہ لیا۔یادو نے کہا کہ سیلاب ریلیف کاموں میں دولت کی کمی آڑے نہیں آنے دی جائے گی اور اس کام میں لاپرواہی برتنے والے افسربخشے نہیں جائیں گے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ وارانسی، غازی پور اور بلیا میں سیلاب کی وجہ سے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں۔بلیا میں ہی دو لاکھ سے زیادہ کی آبادی سیلاب سے متاثر ین ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو ایک ساتھ 15دن کا راشن دیا جائے گا،گرام پردھانوں کی ذمہ داری ہوگی کہ ان کے علاقے میں کوئی بھی بھوکا نہ رہے۔الہ آباد، مرزاپور، وارانسی، غازی پور اور بلیا میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے اب تک 323سیلاب چوکیاں، 142ریلیف کیمپ اور 101ریلیف تقسیم کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف مواد تقسیم کیاگیا ہے۔
الہ آباد، مرزاپور، وارانسی، غازی پور اور بلیا میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو طبی امداد کے لئے 284میڈیکل گروپ قائم کرکے 4443لوگوں کا علاج کیا گیا ہے۔دریں اثنا مرکزی پانی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق گنگا دریا فافام(الہ آباد)چھتناگ(الہ آباد )، مرزاپور، وارانسی، غازی پور اور بلیا میں اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔بلیا میں تو اس کی آبی سطح لال نشان سے پونے تین میٹر سے بھی زیادہ اوپر پہنچ گئی ہے۔زیادہ تر مقامات پر اس کی آبی سطح گھٹ رہی ہے، اس سے بڑے پیمانے پر خطرہ بڑھ گیا ہے۔اس کے علاوہ نرورا(بلندشہر )، فتح گڑھ، اکنگھاٹ(کانپور دیہات)اور کانپور میں گنگا کی آبی سطح لال نشان کے نزدیک پہنچ گئی ہے۔اس درمیان موسمیات مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں مان سون فی الحال کمزور ہو چکا ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران باغپت، میرٹھ اور مظفر نگر میں ایک ایک سینٹی میٹر بارش ہوئی۔اگلے 24گھنٹے کے دوران بھی ریاست میں بعض مقامات پر ہی بارش کا اندازہ ہے۔


Share: